Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

 *کاش کــہ پـھــر وہی دور لــوٹ آتــا*


ازقلم:- *مـــحــمـــد طــــارق رضــــا شـــمــســی*

موبائل نمبر : 9825627095


بیس پچیس سال پہلے دیکھاگیا کہ کسی نےاگر گانے کے طرز پر نعت پڑھ دیا تو سب کے کان کھڑے ہو جاتے تھے اور کوئی بھی ایک عالم فورا اس کو بیٹھادیتاتھا کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوتی تھی 

*کاش کہ پھروہی دور لوٹ آتا*


سن ۲۰۰۴ کی بات ہے دھلی کے سنگم وہار میں ایک جلسہ ہے ہلچل سیوانی مدعو ہیں اور ان کا مزاحیہ بول بھی بڑا مشہور ہے عوام کو ہنسانا شعرا اور مقررین پر کچھ نہ کچھ مزاحیہ بات کرتے ہوئے نظامت چل رہی ہے مگر جیسے ہی علامہ یاسین اختر مصباحی صاحب علیہ الرحمہ آئے نہایت مؤدب ہوگئے اور نہایت سادہ نظامت کرتے ہوئے شعرا و مقررین کو مدعو کرنےلگے اسٹیج پر یہ کیسا ادب تھا ایک عالم دین کا- *کاش کہ پھروہی دور لوٹ آتا*


سن ۱۹۹۷ ہے جمشید پور کے گاندھی میدان میں ایک دو روزہ بڑی کانفرنس ہے بنام جشن خواجہ غریب نواز ،علامہ ارشداالقادری علیہ الرحمہ مدعو ہیں، بیکل اتساہی، اجمل سلطان پوری اور دیگر بڑے بڑے شعرا بھی مدعو ہیں اسی میں ظفر جلال پوری بھی ہیں چہرے پر ڈاڑھی نہیں ہے علامہ صاحب کا ادب کرتے ہوئے رومال لپیٹ کر اپنا منہ چھپائے ہوئے ہیں اچانک علامہ کی نظر پڑی اور گال پر طمانچہ رسید کردیا مگر کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی 

*کاش کہ پھر وہی دور لوٹ آتا*    


راز الٰہ آبادی اپنے وقت کے بہترین ادیب اور شاعر تھے ایک جلسہ میں اپنا مشہور زمانہ کلام پڑھ رہےتھے 

*جو یاد مصطفٰے سے دل کو بہلایا نہیں کرتے* 

*حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے* 

حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تشریف فرماتھے برجستہ اصلاح فرماتے ہوئے فرمایا کہ *بہلانا* جھوٹی محبت ہے *گرمایا نہیں کرتے* پڑھو 

بلاچون و چرا اصلاح قبول کرتے ہوئے قدم بوسی کو جھک گئے اپنا ادیب ماہر اور شاعر ہونا نہیں جتایا

*کاش کـہ پھر وہی دور لوٹ آتا*


زمانہ ماضی میں لفظ *کملی* پر جو کچھ لکھا گیا اور مباحثہ ہوا وہ اپنی جگہ مگر اسٹیج پر اس اصلاح کو لےکر کبھی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی 

حضور تاج الشریعہ لفظ کملی کو کمبل کی تصغیر بتاتے تھے اور تصغیر کا لفظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لائق نہیں سمجھتے تھے لھذا کئی مشہور علما کو اس لفظ پر توبہ کراچکے تھے مگرکوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی 

  *کاش کہ پھر وہی دور لوٹ آتا* 


سیوان کی ایک بہت بڑی کانفرنس ہے پورے ہندوستان کے جید علما مدعو ہیں بحر العلوم علامہ عبدالمنان اعظمی تقریر فرمارہے ہیں دوران تقریر آپ نے ایک جملہ فرمایا *آج کا بد نصیب مسلمان* اسٹیج پر آقائے نعمت حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تشریف فرما ہیں آپ کی زبان سے بآواز بلند لاحول جاری ہوا اور یوں گویا ہوئے 

*اگر کلمہ گو بدنصیب ہے تو پھر خوش نصیب کون ہے؟*

پھر فرمایا *مسلمان کم نصیب تو ہوسکتاہےبدنصیب نہیں*

بحر العلوم نے تقریر کا رخ موڑتے ہوئے فرمایا 

*حضرات!* بریلی کا تاجدار ایک ادنٰی سے مسلمان کو بدنصیب کہنے پر آمادہ نہیں تو پھر یہ کیسے ہوسکتاہے کہ بریلوی کسی مسلمان کو کافر کہے 

اللہ اللہ اصلاح کس کی ہورہی ہےاور کیسے الفاظ پہ ہورہی ہے جس میں تاویل کے ہزاروں گوشے ہیں مگر اصلاح قبول فرمایا 

*کاش کہ پھر وہی دور لوٹ آتا* 


ایک بڑا سیمینار ہے وہاں ہندکے تمام جید علما موجود ہیں کچھ لائحہ عمل تشکیل پارہاہے حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ صدر مجلس ہیں 

خطیب مشرق مشتاق احمد نظامی علیہ الرحمہ گویا ہوئے کہ حضور پھلواری شریف کا بھی مسئلہ حل ہو جائے کیوں کہ معمولات تو اہل سنت ہی کے ہیں 

اتنا سننا تھا کہ حضور مجاہد ملت چراغ پا ہوگئے اور زور سے ڈانٹتے ہوئے فرمایا 

*مشتاق تمہیں کچھ نہیں آتاہے صرف چشمہ لگا کر تقریر کرناجانتےہو، ابھی اتنے مسائل ہیں اور تم ایک نیا مسئلہ کھڑا کررہے ہو*

خطیب مشرق دونوں ہاتھ جوڑ کر سر جھکائے عرض کرنے لگے جی جی ،جی حضور، جی حضور 

خطیب مشرق ہیں زمانہ آپ کی تقریر کا دیوانہ ہے دیابنہ وہابیہ خائف ہیں ، آپ کا نام سن کر امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح بھیڑ اکھٹی ہوتی ہے ، ہزاروں کی بیچ میں ڈانٹ پڑرہی ہے مگر کیامجال ہے کہ تھوڑی بھی لب کشائی کی ہو، یادل میں کوئی بغض یا نفرت پالا ہو بلکہ بعد میں خطیب مشرق فرمانے لگے چلو تقریر کی سند تو مل گئی

*کاش کہ پھر وہی دور لوٹ آتا* 


ایک موقع پر کسی غیر مناسب بات کو لےکر علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ بیکل اتساہی سے غصے میں فرمادیا کہ *بیکل نہیں بے عقل ہیں* اتنے بڑے شاعر صاحب دیوان ، جس کو سننے اور دیکھنے کےلیے بیتاب ہوں اہل زبان ان کو ایسی بات بولا جائے کیا برداشت کرسکتا ہے کوئی؟ مگر نہیں ایک عالم کے ادب کا تقاضا یہی ہے کہ خاموش رہا جائے 

*کاش کہ پھر وہ دور لوٹ آتا* 

*ادب سے ہی انسان انسان ہے* 

*ادب جو نہ سیکھے وہ حیوان ہے*

*باادب بانصیب بے ادب بے نصیب *

*دلوں کو مرکز مہر و وفا کر*

*حـریـم کـبـریــا سےآشـناکــر*

Post a Comment

0 Comments